Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی ریاست کی حمایت میں امریکہ کا اضافی ہتھیار بھیجنے کا فیصلہ

واشنگٹن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکی حکومت نے فلسطینیوں اور خطے کے دوسرے ممالک کے عوام کے قتل عام کے تسلسل کے لیے صہیونی ریاست کو اسلحہ، گولہ بارود اور جنگی ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس ضمن میں امریکی حکام نے مشرق وسطی میں نئے ہتھیار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو “آئندہ چند ماہ کے دوران میں” پہنچ جائیں گے۔ یہ اقدام “اسرائیل کے دفاع” اور اسلامی جمہوریہ ایران کو خوف زدہ کرنے کی روایتی بزدلانہ کوشش ہے۔

جمعے کے روز امریکی محکمہ دفاع پیٹاگان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع واضح طور پر مسلسل یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ایران یا اس کے شراکت داروں یا اس کے زیر انتظام گروپوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں امریکی افراد یا مفادات کو نشانہ بنایا تو امریکہ اپنے عوام کے دفاع کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات کرے گا۔

مذکورہ نئے ہتھیاروں میں بیلسٹک میزائل کے خلاف دفاعی وسائل، لڑاکا طیارے، B-52 بم بار طیارے اور دیگر نوعیت کے فوجی طیارے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکہ کے مرکزی اتحادی اسرائیل کا ایران اور اس کے علاقائی حلیفوں کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ غزہ میں حماس کے علاوہ اسرائیل کو اپنی شمالی سرحد پر حزب اللہ کا بھی سامنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan