Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی آبادکاروں کا قبلہ اول پر دھاوا، مقدس مقام کی بےحرمتی

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں صہیونی آبادکاروں نے آج پیر کی صبح مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں گھس کر تلمودی رسومات ادا کیں۔ یہ اشتعال انگیز اقدام قابض اسرائیلی فوج کی مکمل سرپرستی میں انجام پایا۔

ذرائع کے مطابق صہیونی آبادکاروں نے باب المغاربہ (مراکشی دروازہ) کے راستے منظم گروپوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، صحنوں میں اشتعال انگیز گشت کیا اور تلمودی رسومات ادا کیں۔

ادھر مسجد اقصیٰ کے غیور محافظوں نے گذشتہ دنوں ایک نہایت سنگین سازش کو بےنقاب کیا، جب قابض اسرائیل کی پشت پناہی میں تین آبادکار ایک دنبے کو کپڑے کے تھیلے میں چھپا کر باب الغوانمہ کے راستے مسجد میں داخل ہوئے۔ اس اشتعال انگیز حرکت کا مقصد تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادa کرنا اور یہودی مذہبی رسم کی ادائیگی کے ذریعے مسجد کی حرمت کو پامال کرنا تھا۔ مگر مسجد اقصیٰ کے محافظوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس منصوبے کو ناکام بنادیا اور قبلہ اول کو مزید بےحرمتی سے بچا لیا۔

قابض اسرائیل کے ان اقدامات کے خلاف فلسطینی عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی یہ یلغار اور مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کی سازشیں اہل ایمان کو رباط یعنی مسجد کی حفاظت اور موجودگی کے فریضے کو مزید مضبوطی سے تھامنے کا تقاضا کرتی ہیں۔

اسی تناظر میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ان اشتعال انگیز اقدامات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں قربانی کی مذموم کوشش انتہائی خطرناک اقدام ہے جو ایک بڑے عوامی ردعمل اور متحدہ مزاحمت کا تقاضا کرتا ہے۔ حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں اسلامی مقدسات کی صریح توہین اور امت مسلمہ کے جذبات کی سنگین پامالی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے آبادکاروں کو غیر معمولی آزادی دی جا رہی ہے تاکہ وہ مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسومات ادا کریں۔ حماس نے تمام فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں، رباط کو مزید مضبوط کریں اور ہر اس سازش کا مقابلہ کریں جو قبلہ اول کی حرمت اور تقدس کو نشانہ بنا رہی ہے۔

حماس نے مسجد کے غیرتمند محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بروقت کارروائی کر کے نہ صرف مسجد کی بےحرمتی کو روکا بلکہ دشمن کی ایک خطرناک سازش کو بےنقاب کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan