الخلیل (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے اتوار کی شام مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل میں ایک فلسطینی گھر پر قابض فوجیوں کی حفاظت میں دھاوا بول کر اس پر قبضہ کرلیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے الخلیل کے تل رمیدہ محلے میں عبدالباسط التمیمی خاندان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اس پر قبضہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں نے قابض فوج کی حفاظت میں گھر پر دھاوا بول دیا اور اس پر قابض اسرائیل جھنڈا لہرا دیا۔
الخلیل میں شہریوں کے گھروں خاص طور پر پرانے شہر اور اس کے کچھ محلوں میں قابض فوج کی حفاظت میں آباد کاروں کے ذریعے قبضے روز کا معمول بن چکےہیں۔