Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی دشمن جان بوجھ کر غزہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے، عبدالملک حوثی

یمن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا صیہونی حکومت غزہ کے بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے۔

 خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے خطے خاص طور پر فلسطین کی صورت حال پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن نے جان بوجھ کر غزہ کی پٹی میں صحت کے مراکز اور طبی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض صیہونی فلسطینیوں کو ان کے جائز انسانی حقوق سے محروم کرنے کے لیے نسل کشی کے تمام طریقے اور ذرائع استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

عبد الملک حوثی نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں مجرم بائیڈن نے مقبوضہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے بم اور فوجی سازوسامان بھیجنے کے لیے ایک بڑے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونیوں نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد چوری کرنے کے لیے کرائے کے غنڈوں کو ہلہ شیری دی ہے اور قابض صہیونی فوج بھی انسانی امداد کو چرا رہی ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ صہیونی دشمن حزب اللہ کو تباہ نہیں کر سک، لبنانی مقاومت اب بھی  پوری طاقت سے میدان میں کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی شام میں اپنے قبضے کو مستحکم کرنے اور طویل عرصے تک اس ملک میں موجود رہنے کے درپے ہیں۔ وہ شام میں اپنے لیے نئی پوزیشنیں بنانا چاہتے ہیں۔ امریکہ نے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھایا یا شام میں اپنے قبضے کو بڑھا دیا۔

حوثی نے مزید کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت صرف شام تک محدود نہیں ہیں بلکہ وہ خطے کو ناامن کرنے کے لئے اپنے جاسوسوں اور کرائے کے دہشت گرد گروہوں کو استعمال کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ شامی عوام کو قومی اتحاد کے ذریعے امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ صہیونی دشمن نے حال ہی میں ایک نیا نقشہ شائع کیا ہے جس میں لبنان، شام اور اردن کے علاقے شامل ہیں۔ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ صہیونی ان تمام ممالک کو ہتھیانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کے خلاف یمنی افواج کی انتقامی کارروائیاں جاری رہیں گی اور یمن مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan