رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نےکہا ہے کہ مغربی کنارے کی گورنریوں میں قابض صہیونی فوج کی منظم دہشت گردی اور قتل عام کے باوجود مزاحمت پوری قوت سے جاری ہے۔
حماس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جارحیت جاری رکھنے کے ساتھ مزاحمتی کارکنوں کو قتل کرنے کی اپنی پالیسی میں شدت کےباوجود بہادر مزاحمت کے عزم اور استقامت کو کمزور نہیں کیا جا سکا۔
حماس نے طولکرم کے بہادر شہداء اور فلسطینی عوام کے تمام شہداء کا سوگ کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا خون ایک ایسا نور ہے جو آزادی اور فتح کے راستے کو روشن کرتا رہے گا ہے اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
حماس نے زور دے کر کہا کہ ہمارے عوام کی ثابت قدمی اور مزاحمت کا عزم اس بات کو یقینی بنائے گا کہ قابض ریاست اپنے جاری جرائم کی قیمت ادا کرےگی”۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز طولکرم میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔