غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کی صبح سے قابض اسرائیل کی فضائی بمباری کے نتیجے میں غزہ کے مختلف علاقوں میں 70 شہری شہید ہو گئے ہیں۔
طبی ذرائع کے مطابق شہداء میں سے 8 کی لاشیں ملبے سے برآمد ہوئی ہیں، 9 شہداء اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوئے اور 9 ایسے بھی ہیں جو امداد کے منتظر تھے کہ شہید ہو گئے۔
الشفاء ہسپتال 35 شہداء کےجسد خاکی لائے گئے، المعمدانی میں 7،العودہ میں ایک، الاقصى میں 6 اور ناصر ہسپتال میں 11 شہداء کی لاشیں لائیں گئیں۔
یہ حملے قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر جاری نسل کشی اور اجتماعی قتل عام کا حصہ ہیں، جس میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی نشانہ بن رہے ہیں۔