Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سلفیت میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں دو فلسطینی شہید

سلفیت – فلسطین فائونڈیشن پاکستان فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو نوجوان فلسطینی شہید ہو گئے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کی نقل مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جنرل اتھارٹی برائے شہری امور نے دونوں نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع دی۔ ان میں سے ایک کی شناخت عدی نزار نمر ابو نصا اور دوسرے کی مصعب حسن علی مقصقص کے نام سے کی گئی ہے۔

قابض فوج نے کل شام اطلاع دی کہ اس نے سلفیت کے شمال مغرب میں واقع قصبے کفل حارث کے قریب گول چکر کے پاس گاڑی کی ٹکر کے بعد گولیاں مار کر دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

قابض فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔

اتوار کی شام کو قابض فوج نے شمالی مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر قائم کی جانے والی بستی “ایریل” کے داخلی راستے پر سلفیت کے قریب فلسطینیوں کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ابو ناعسہ اور مقصقص نامی دو نوجوان فلسطینی شہید ہو گئے۔

سند نیوز ایجنسی کے نامہ نگار نے عینی شاہدین کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ قابض فورسز نے سلفیت کے شمالی دروازے کے قریب ایک گاڑی پر گولیاں برسائیں، جس کا دعویٰ تھا کہ گاڑی حملہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan