Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ہلاکت سے قبل اسرائیلی خاتون قیدی کا نیتن یاھو کے لیے نام پیغام

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک مقتول اسرائیلی خاتون قیدی کا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اس نے فاشسٹ صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ خاتون ان 6 قیدیوں میں شامل تھی جن کی لاشیں قابض فوج نے ہفتے کے روز جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کی ایک سرنگ سے برآمد کی تھیں۔

چوبیس سالہ مقتولہ ایڈان یروشلمی نے ویڈیو کلپ میں بتایا کہ اسے “گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ کو ریئم میں کنسرٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔”

یروشلمی نے قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے اپیل کی کہ “وہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے ذریعے اس کی رہائی کے لیے ہر ضروری اقدام کریں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “اسرائیلی حکومت نے 2011 میں حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا تھا تاکہ اس وقت کے گرفتار فوجی گیلاد شالیت کو رہا کیا جا سکے۔ اس کے بدلے میں 1000 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی تھی۔”

اس نے استفسار کیا کہ “فی الحال وہ ہم میں سے ہر ایک سے ایک چوتھائی سے بھی کم مانگ رہے ہیں؟”

اس نے یہ کہا کہ وہ کیوں نان اسٹاپ بمباری اور موت کے خوف کے تحت قید میں تھی۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ واپس ملنا چاہتی تھی مگر نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی نے اسے موقع نہیں دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan