Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دمشق ۔بیروت روڈ پر اسرائیلی فوج کی گاڑی پر بمباری میں چار افراد شہید

بیروت – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دمشق روڈ پر ایک گاڑی پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں چار شہری شہید ہوگئے۔

شامی حکومت کے ایک مقامی اہلکار عبدو التقی نے شام کے ایک ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ بدھ کی صبح دمشق اور بیروت کے درمیان سڑک پر ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ شہداء میں سے 3 کا تعلق اسلامی جہاد سے تھا جب کہ چوتھے کا تعلق حزب اللہ سے بتایا جاتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، کار میں کوئی ہتھیار نہیں تھا۔

اس واقعے کے بارے میں حزب اللہ یا اسلامی جہاد تحریک کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

اسرائیل روزانہ لبنان اور شام میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں یا ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan