نابلس – فلسطین فائونڈیشن پاکستان غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
قابض فوج کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے نوجوان جمال السعودی کو گذشتہ شب اسرائیلی فوج نے بلاطہ کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کے دوران شہید کیا۔
اس واقعے میں تین نوجوان شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ہلال احمر کے مطابق بدھ کی شام اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔
ہلال احمر نے بتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان کے پاؤں میں گولی لگی ہے جبکہ ایک نوجوان کی گردن میں گولی لگی ہے، جس کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک ہے۔