Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن: قابض اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کا گھر مسمار کردیا، پرتشدد چھاپے اور گرفتاریاں

مقبوضہ مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی صہیونی درندگی نے ایک بار پھر مقبوضہ مغربی کنارے کو خون سے رنگین کر دیا۔ جمعرات کی شب اور صبح سویرے غاصب اسرائیلی فوج نے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں بیک وقت چھاپے مارے، گھروں پر دھاوا بولا، نوجوانوں کو گرفتار کیا اور کئی مقامات پر فلسطینی مجاہدین کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

نابلس میں غاصب فوج نے شہید جعفر منیٰ کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ اس سے پہلے انہوں نے علاقے کا محاصرہ کر کے اہلِ محلہ کو زبردستی گھروں سے نکالا۔ یاد رہے کہ شہید جعفر منیٰ نے اندرون فلسطین ایک دلیرانہ فدائی کارروائی انجام دی تھی، جو قابض اسرائیل کو آج بھی ہلا دیتی ہے۔

اسی شہر نابلس کے قدیم حصے میں حوارہ چیک پوسٹ کے راستے سے قابض فوج داخل ہوئی، جہاں فلسطینی مجاہدین نے مزاحمت کرتے ہوئے دشمن پر گولیاں برسائیں اور قابض فوج کے قدموں کو روکنے کی بھرپور کوشش کی۔

جنین میں غاصب فوج نے بلدہ سیرس میں چھاپہ مار کر دو بھائیوں، قسام اور احمد مأمون نجم، کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ اسی دوران جنوبی جنین کے گاؤں الجدیدہ میں بھی ایک گھر کو محاصرہ میں لیا گیا، جہاں سخت خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع گاؤں بیت دقو پر ہونے والے حملے میں قابض اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی نوجوانوں کو براہِ راست گولیوں کا نشانہ بنایا، جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رام اللہ کے شمال مشرق میں دیر جریر، طولکرم کے شمال میں عتیل اور نابلس کے مشرق میں بیت فوريك میں بھی قابض فوج نے دھاوا بول کر نوجوانوں کو گھروں سے اٹھایا۔ بیت فوريك میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

الخلیل کے جنوبی علاقے میں واقع الفوار مہاجر کیمپ پر بھی صہیونی فوج کا حملہ ہوا، جہاں احمد فرید ابو حشحش نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ قابض فوج نے کیمپ کے بیت جبرین محلے میں بڑے پیمانے پر گھیرا ڈال رکھا۔

اسی اثنا میں جنوبی نابلس کے گاؤں اللبن الشرقیہ کے داخلی راستے پر صہیونی آبادکاروں کی مسلح ملیشیا تعینات کی گئی، جبکہ قابض اسرائیلی فوج نے گاؤں کا محاصرہ کر لیا، جس کے نتیجے میں وہاں ایک نئے حملے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

قابض اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے میں یہ تازہ جارحیت ایک منظم اور مسلسل فوجی کارروائی کا حصہ ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام کی مزاحمت کو کچلنا ہے۔ مگر نہتے فلسطینیوں کے دلوں میں آزادی کی شمع بدستور روشن ہے، جو ظلم کی ہر یلغار کے باوجود جلتی رہتی ہے۔

ان وحشیانہ کارروائیوں کے باوجود فلسطینی عوام نے صہیونی قبضے کے خلاف اپنی مسلح اور عوامی مزاحمت کو مزید تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور آج ہر گاؤں، ہر محلے میں دشمن کے خلاف صدائے احتجاج بلند ہو رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan