Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ سے اظہاریکجہتی، یمن بھرمیں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

صنعاء – فلسطین فائونڈیشن پاکستان کل جمعہ کو یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے کئی شہروں میں فلسطینیوں، بالخصوص غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی بربریت کے شکار شہریوں کی حمایت میں ملین مارچ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

مقامی حکام اور میڈیا نے بتایا کہ یمن کے مرکزی شہروں سمیت ملک کے 200 سے زائد مقامات پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے جلوس منعقد ہوئے۔

ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غزہ میں جاری نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی تاریخی ثابت قدمی کی تعریف کی۔ القسام بریگیڈز کے معیاری مزاحمتی آپریشنز پر مبارکباد پیش کی گئی، جنہوں نے دشمن کے “مقبوضہ جافا” کو دس ماہ کی مسلسل اور وحشیانہ جنگ کے بعد نشانہ بنایا۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ کے خلاف دشمن ریاست کے طرز عمل اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی مذمت کی اور اسے تمام مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا۔

ملین مارچ کے شرکاء نے فلسطینی اور اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور فلسطینیوں کی حمایت میں فلگ شگاف نعرے بھی لگائے۔

مظاہرین نے فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی نسل کشی میں مدد کرنے والے عالمی دہشت گرد امریکہ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور امریکی اور مغربی ممالک کی طرف سے صہیونی ریاست کی جنگی مشین میں مدد کو فلسطینیوں کا قتل عام کرنے میں برابر کا شریک مجرم قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan