Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی حملے میں کتائب المجاہدین کے عسکری کمانڈر مصباح الدا یہ اور اہلیہ شہید

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم ’کتائب المجاہدین‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی اعلیٰ عسکری کونسل کے رکن اور عظیم مجاہد کمانڈر مصباح سلیم الدا یہ المعروف ابو سلیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک بزدلانہ صہیونی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ یہ شہادت ایک طویل جدوجہد، ایثار، قربانی اور دشمن کو کاری ضربیں لگانے والی جہادی زندگی کے بعد پیش آئی۔

کتائب المجاہدین نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید ابو سلیم اپنی جہادی زندگی میں شہید قائدین کے ہمراہ رہے، بالخصوص بانی سیکرٹری جنرل شہید ابو حفص اور سیکرٹری جنرل شہید ابو الشیخ کے ساتھ جدوجہد کے مختلف مراحل میں شریک رہے۔ وہ کبھی دعوت اور جہاد کی راہ سے پیچھے نہ ہٹے۔ اس معرکے میں انہوں نے اپنے بیٹے اور میدانی کمانڈر سلیم کو بھی اللہ کی راہ میں قربان کیا جو شہید ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم اپنے عظیم قائد ابو سلیم کو وداع کر رہے ہیں جو کئی بار صہیونی دشمن کی قاتلانہ کوششوں میں زخمی ہوئے مگر ہمیشہ سربلند اور ثابت قدم رہے۔ انہوں نے قابض صہیونی نازی دشمن کے خلاف بے خوف جدوجہد کی اور فلسطین کی سرزمین پر ایسی واضح نشانیاں چھوڑیں جنہوں نے دشمن کو بھاری زخم دیے۔

کتائب المجاہدین نے بتایا کہ معرکہ طوفان الاقصیٰ کے آغاز پر شہید ابو سلیم نے اپنی بیرون ملک علاج کی مسافت ترک کر دی۔ وہ مہلک بیماری کے باوجود وطن واپس آئے تاکہ اپنا جہادی کردار نبھاتے رہیں اور بالآخر شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہو گئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بزدلانہ ٹارگٹ کلنگ اور صہیونی درندہ دشمن کے جرائم ہماری استقامت کو توڑ نہیں سکتے بلکہ ہمیں اور زیادہ پختہ عزم کے ساتھ جہاد اور مزاحمت کی راہ پر گامزن کریں گے تاکہ اپنی مقدس سرزمین کو قابضوں سے آزاد کرایا جا سکے۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ ہمارے عظیم قائد ابو سلیم کا خون اور ہمارے تمام شہداء کا لہو چراغ بن کر مجاہدین کا راستہ روشن کرتا رہے گا تاکہ اللہ کی نصرت سے ظالم اور جارح دشمن کی طاقت کو توڑ دیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan