Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بزرگ فلسطینی خاتون شہید

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بدھ کی صبح قابض اسرائیل کی درندہ صفت فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شعفاط پناہ گزین کیمپ پر یلغار کے دوران ایک نہتی اور ضعیف فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے جو فلسطینیوں کے خلاف جاری صہیونی نسل کشی کا کربناک تسلسل ہے۔

القدس گورنری کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والی خاتون کا نام ’زہیہ جودہ العبیدی‘ المعروف ام ناصر تھا، جن کی عمر 66 برس تھی۔ قابض اسرائیلی فوج کے درندہ صفت سپاہیوں نے ان کے سر پر گولی ماری، جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئیں۔ یہ ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب قابض فوج نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے شعفاط کیمپ پر دھاوا بولا۔

اس خونیں چھاپے کے دوران نہ صرف ام ناصر کو شہید کیا گیا بلکہ دیگر متعدد فلسطینی شہری بھی قابض اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ یہ حملہ نہ کوئی پہلا واقعہ ہے، نہ آخری۔ مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں، گرفتاریاں، گھروں میں گھس کر بچوں اور بزرگوں کی تذلیل اور گولیوں کی بوچھاڑ معمول بن چکی ہے۔

فلسطینیوں کے گھروں کو ان کے لیے زندان بنانے والی یہ یلغاریں درحقیقت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جاتی ہیں تاکہ فلسطینی عوام کو خوفزدہ کیا جا سکے، ان کی آزادی کی جدوجہد کو کچلا جا سکے اور ان کی نسل کشی کو جاری رکھا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan