Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بدترین تشدد، بزرگ فلسطینی اسرائیلی عقوبت خانے میں شہید

رام اللہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان  فلسطینی اسیران کے امور نگراں ادارے ‘کمیشن برائے امور اسیران و محررین’ اور فلسطینی کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے بدنام زمانہ رملہ عقوبت خانے میں قید غزہ کے ایک بزرگ فلسطینی، 65 سالہ نصر سالم سعید زیارہ، 16 اگست کو دوران حراست تشدد سے شہید ہوگئے تھے۔

اسیران کمیشن اور کلب نے ہفتے کی شام ایک بیان میں وضاحت کی کہ شہید زیارہ کو ان کے اہل خانہ کے مطابق 29 دسمبر 2023ء کو ان کے بیٹے 37 سالہ جہاد زیارہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ جہاد کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہیں اس وقت النقب نامی حراست کیمپ میں رکھا گیا ہے۔

شہید نصر سالم زیارہ شادی شدہ اور سات بچوں کے والد تھے۔ قابض فوج نے انہیں غزہ کے علاقے التفاح میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد انہیں ان کے گھر کے اندر ہی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کئی گھنٹے دونوں باپ بیٹے کو گھر کے دیگر افراد کے ہمراہ توہین آمیز طریقے سے اذیت دی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رملہ جیل سے آنے والے قیدیوں کے مطابق، انہوں نے تصدیق کی کہ شہید زیارہ کو ان کی شہادت سے ایک ہفتہ قبل رملہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ وہ انتہائی نازک حالت میں تھے، ان کے جسم کا نچلا حصہ بری طرح جھلس گیا تھا اور وہ اپنے پیروں پر چلنے کے قابل نہیں تھے۔ وہ رملہ جیل میں ایک ہفتہ تک رہے جہاں ان کی شہادت ہوگئی۔ ان کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ شہید نصر شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے، تاہم ان کے جسم پر جلنے کا کوئی نشان نہیں تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ صہیونی فوج نے انہیں بدترین اذیتوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اسیران کمیشن اور کلب برائے اسیران نے مزید کہا کہ زیر حراست زیارہ کی شہادت کے ساتھ ہی، غزہ میں سات اکتوبر 2023ء سے جاری قتل عام کی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 24 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جب کہ سیکڑوں قیدیوں کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات نہیں ہیں۔ خدشہ ہے کہ انہیں بھی شہید کردیا گیا ہے۔

نصر زیارہ کی شہادت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ سے حراست میں لیے گئے افراد کی چونکا دینے والی اور ہولناک شہادتیں ان کے خلاف مختلف سطحوں پر کیے جانے والے تشدد، بدسلوکی، تذلیل اور جرائم کی شدت کو ظاہر کر رہی ہیں، جن میں عصمت دری بھی شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan