Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل نے نابلس کی فلسطینی اراضی کے 70 دونم ہتھیا لیے

نابلس (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی محکمہ برائے مزاحمتِ دیوار و آبادکاری نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کی مختلف فلسطینی دیہات کی تقریباً 70 دونم اراضی پر قبضہ کر لیا ہے۔

محکمے نے اتوار کے روز اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی حکام نے 70 دونم اور 147 مربع میٹر زمین پر “فوجی اور سکیورٹی” مقاصد کے لیے قبضے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ یہ زمینیں نابلس کی فلسطینی بستیوں قریوت، اللبن الشرقی اور الساویہ سے تعلق رکھتی ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ اس قبضے کا مقصد صہیونی آبادکاروں کی غیرقانونی بستی “عیلی” کے گرد ایک “نوگو ایریا ” یا سکیورٹی زون قائم کرنا ہے۔ محکمے کے مطابق اس فیصلے کے خلاف ایک ہفتے کے اندر اعتراض دائر کرنے کا حق دیا گیا ہے، تاہم فوجی حکم نامے پر درج تاریخ 21 ستمبر سنہ2025ء کی ہے جس کا مطلب ہے کہ قابض اسرائیل نے اعتراض کی مدت ختم ہونے کے بعد یہ اعلان کیا تاکہ فلسطینی کسان اپنی زمین کے دفاع سے محروم رہیں۔

محکمے نے بتایا کہ قابض اسرائیلی ریاست نے سنہ2025ء کے آغاز سے اب تک 53 ایسے فوجی حکم نامے جاری کیے ہیں جن کے تحت مختلف مقامات پر فلسطینی زمینوں پر قبضہ کیا گیا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قابض اسرائیل نے فلسطینی اراضی ہتھیانے کے لیے فوجی احکامات کے ناجائز استعمال میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ محکمہ کی جانب سے شائع کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ دو برسوں میں قابض اسرائیل نے مجموعی طور پر 55 ہزار دونم فلسطینی اراضی پر قبضہ کیا اور 25 کے قریب “علاقے عازل” قائم کیے تاکہ صہیونی بستیاں توسیع پا سکیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جب سے قابض اسرائیل نے غزہ میں اپنی نسل کش جنگ شروع کی ہے، مغربی کنارے میں اس کی درندگی مزید بڑھ گئی ہے۔ صہیونی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم ایک ہزار 56 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور تقریباً دس ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بیس ہزار سے زیادہ شہری گرفتار کیے گئے ہیں جن میں سولہ سو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق قابض اسرائیل نے امریکہ کی مکمل سرپرستی میں 8 اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ کی پٹی میں بدترین نسل کشی کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے جس میں اب تک 68 ہزار 159 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار 203 زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ قابض افواج کی بمباری سے غزہ کی نوّے فیصد شہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں اور زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan