Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لندن میں ہزاروں افراد کا غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کےلیے مظاہرہ

لندن -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) -برطانوی دارالکحومت لندن میں گذشتہ روز غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کےخلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 

ہفتے کے روز لندن کی سڑکوں پر ایک زبردست مظاہرہ دیکھا گیا جس میں فلسطینی کاز کی حمایت میں ایک لاکھ سے زائد مظاہرین نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کا اہتمام فلسطین کی حمایت کرنے والی برطانوی تنظیموں کے اتحاد نے کیا تھا تاکہ نئی برطانوی حکومت سے فلسطین میں نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا جائے۔

احتجاجی مظاہرے میں متعدد ممتاز سیاستدانوں نے خطاب کیا۔ انہوں نے پرجوش تقاریری میں فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرنے اور امن کے حصول کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔ تمام مقررین نے غزہ میں فوری جنگ بندی، امداد کی فراہمی اور اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی روکنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقعے پر برطانوی-فلسطینی ڈاکٹر غسان ابو ستہ نے غزہ کی بگڑتی ہوئی طبی صورتحال پر براہ راست رپورٹ فراہم کی، جس میں تشدد کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

کارکن لیان محمد جو برطانیہ میں اپنی سرگرمی کے لیے مشہور ہیں نے بھی غزہ میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مشہور مصنفہ کملا شمسی نے ایک تقریر میں فلسطینی کاز کے لیے عالمی یکجہتی کی اہمیت اور اجتماعی عمل کی طاقت پر زور دیا۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan