Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سول ڈیفنس کا بے گھر افراد سے گھروں کو واپسی کے دوران حفاظتی ہدایات پر عمل درآمد پر زور

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہری دفاع نے اتوار کی شام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صبر سے کام لیں اور جنوب سے شمال کی طرف واپسی کی تاریخ کے سرکاری اعلان تک انتظار کریں۔ شہری دفاع نے شہریوں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سول ڈیفنس کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے اب بھی حقیقی خطرہ لاحق ہے، جب کہ بعض علاقوں میں نہ پھٹنے والے ہتھیاروں کا امکان ہے۔

سول ڈیفنس نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مجاز حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ ان مشکل حالات میں خطرات سے بچنے اور جان بچانے کے لیے جاری کردہ طریقہ کار کو فالو کریں۔

فلسطینی مزاحمت اور قابض فوج کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں “اسرائیل” کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کے 471 دنوں کے بعد عمل میں آیا۔

جنوبی غزہ کی پٹی سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو کل اتوار کو شمال کی طرف پیدل رشید-بحر اسٹریٹ کے ذریعے واپس جانا تھا، جب کہ دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق گاڑیوں کو صلاح الدین اسٹریٹ سے صرف ایک سمت سے گزرنے کی اجازت ہے۔

قابض حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاہو اب بھی بے گھر افراد کی واپسی کا راستہ کھولنے میں تاخیر کر رہے ہیں، ان کی واپسی کو قیدی اربیل یہود کی رہائی سے جوڑ رہے ہیں، جس کی رہائی میں “سیکیورٹی حالات” کی وجہ سے رکاوٹ ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے زور دیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کی جانب سے بے گھر افراد کی واپسی کو روکنے معاملے پر ثالثوں کے ساتھ
رابطے میں ہے۔ یہ اقدام جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan