Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سکولوں پر حملہ کرنا اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے:انروا

بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایجنسی کے سکولوں اور تربیتی مرکز پر قابض فوج کے چھاپے تعلیم کے حقوق اور اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج اور یروشلم میونسپلٹی کے ملازمین نے ’مینڈیٹ‘ سے منسلک قلندیہ ٹریننگ سینٹر پر دھاوا بول دیا اور اسے فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا۔ اس سے قبل 3 سکولوں پر دھاوا بول کر انہیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

لازارینی نے پریس بیانات میں قلندیہ ٹریننگ سینٹر پر 350 طلباء اور عملے کے 30 کارکن متاثر ہوئے۔ قابض فوج کی طرف سے آنسو گیس اور صوتی بم پھینکے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح القدس میں قابض فورسز اور بلدیہ کے ملازمین کی طرف سے ’انروا‘ سکولوں پر دھاوا بولنے سے 250 طلباء بھی متاثر ہوئے۔ ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جو فلسطینی بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

لازارینی نے زور دے کر کہا کہ یہ مداخلتیں تعلیم کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے مراعات اور مینڈیٹ کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

کمشنر جنرل نے بچوں کے تعلیم تک رسائی کے حق کے تحفظ اور ہر وقت اور ہر جگہ اقوام متحدہ کی سہولیات کے تحفظ اور احترام پر زور دیا۔

یہ قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ نے 28 اکتوبر 2024 کو دو قوانین منظور کیے، جن میں سے ایک ’اونروا‘ کی سرگرمی کو “اسرائیلی خودمختاری کے تحت علاقوں” میں منع کرتا ہے، جبکہ دوسرا ایجنسی کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے پر پابندی لگاتا ہے۔

سوموار کو غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے وسیع پیمانے پر عرب اور بین الاقوامی مذمتوں کے باوجود ’انروا‘ پر پابندی کے قانون پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan