Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سابق فلسطینی اسیر غباین اور ان کی اہلیہ غزہ میں اسرائیلی قاتلانہ حملےمیں شہید

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) گذشتہ روز وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں سابق فلسطینی قیدی راید خالد غباین اور ان کی اہلیہ ہالا اسماعیل غباین شہید شہید اور ان کی شیر خوار بیٹی شدید  زخمی ہوگئی۔

مقامی ذرائع نے ہمارے نامہ نگارکو بتایا کہ غزہ کے وسط میں واقع قصبے زویدہ میں قابض فوج کے جنگی طیاروں نے ایک ٹینٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سابق فلسطینی قیدی “غباین” اپنی اہلیہ کے ساتھ شہید اور ان کی شیر خوار بچی شہید ہوگئی۔

قبل ازیں الاقصیٰ شہداء ہسپتال میں ایک شہید خاتون کی لاش لائی گئی جب کہ 6 زخمیوں کی آمد کا اعلان کیا تھا۔ ان میں بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج کے جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں الزوائدہ کے علاقے میں بے گھر افراد کے لیے ایک خیمے کو نشانہ بنایا

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت  میں مزید 44 فلسطینی شہید اور 74 زخمی ہوئے۔

اتوار کو وزارت صحت کی روزانہ کی رپورٹ کے مطابق  7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی فوجی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 44,708 ہو گئی ہے، جبکہ 106,050 زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan