ریاض(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) سعودی عرب کی میزبانی میں خلیجی رہنماؤں ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردنی بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے ملاقات میں شرکت کی۔ ملاقات میں عرب رہ ہنماؤں نے غیر رسمی طور پر خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے گزشتہ روز رہنماؤں کو غیر رسمی دوستانہ ملاقات میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا گیا۔
اس کے بعد جمعہ کو خلیج تعاون کونسل کے ملکوں کے رہنماؤں، اردن کے بادشاہ اور مصری صدر کے درمیان سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک دوستانہ ملاقات ہوئی ہے۔ تاہم یہ ملاقات بغیر کسی باضابطہ مشترکہ اعلامیے کے اختتام پذیر ہوگئی۔ البتہ اجلاس میں شریک رہ نماؤں نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کردیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے پہلے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ملاقات میں خطے کی صورت حال کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
یاد رہے اگلے چند روز میں غزہ سے متعلق نئی صورت حال پر عرب سربراہی اجلاس بھی منعقد کیا جارہا ہے۔