ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ آج بدھ کو ترکی کا دورہ کریں گے۔
یہ بات ایردآن کی جانب سے منگل کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں مقامی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔
ایردوآن نے کہا کہ کل ہم اسرائیلی صدر کا استقبال کریں گے اور جمعرات کو آذربائیجان کے صدر (الہام علییف) ہم سے ملیں گے۔”
اس سے قبل منگل کو اسرائیلی صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات کے دوران، دونوں صدور دو طرفہ امور بشمول اسرائیل- ترکی تعلقات اور مختلف شعبوں میں ممالک اور عوام کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایردوآن نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ ان کے اسرائیلی ہم منصب کا ترکی کا دورہ “مثبت” ہوگا اور یہ تل ابیب اور انقرہ کے درمیان “دوطرفہ تعلقات پر اچھے”اثرات کی عکاسی کرے گا۔
ترکی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ ماہ اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ہرزوگ نے اسرائیلی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایردوآن کے ساتھ رابطے کا ایک چینل کھولا اور ایردوآن سے چار بار فون پر بات کی۔