رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) گذشتہ رات اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں 22 فلسطینیوں کی گرفتاری کے بعد 7 اکتوبر سے کل منگل تک مقبوضہ مغربی کنارے سے حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد بڑھ کر 9,025 ہو گئی۔
کمیشن برائے امور اسیران اور اسیران کلب نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ کے بعد گرفتارفلسطینیوں کی کل تعداد 9,025 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
دونوں اداروں نے مزید کہا کہ “اسرائیلی قابض فوج نے پیر کی شام سے منگل کی صبح تک مغربی کنارے سے کم از کم 22 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، جن میں سابق قیدی بھی شامل ہیں”۔
بیان کے مطابق گرفتاریوں کا سلسلہ رام اللہ،القدس، بیت لحم، نابلس، سلفیت، طوباس اور اریحا میں کیا گیا۔ ان کے ساتھ شہریوں کے گھروں کی وسیع پیمانے پر تخریب کاری اور تباہی بھی تھی۔
غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 7 اکتوبر سے جاری ہے۔ سرکاری فلسطینی حکام کے مطابق، جس کے نتیجے میں 527 فلسطینی شہید اور تقریباً 5000 زخمی ہوئے۔
جب کہ غزہ پر اسرائیلی جنگ نے 119,000 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا، جن میں سے زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔ 10,000 کے قریب لاپتہ ہیں جب کہ بیس لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں۔