Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیت المقدس : 400 دونم زمین پر قبضے کی کوشش

مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیل کے حمایت یافتہ صہیونی آبادکاروں نے مشرقی بیت المقدس کے جنوب مشرق میں واقع برّیہ السواحراہ کی تقریباً 400 دونم زمین ہتھیانے کی کوشش کی ہے، جبکہ دیگر آبادکاروں نے شمالی غرب اردن کے شہر سلفیت کے جنوب میں فلسطینیوں کی زمینوں پر بھی حملہ کیا۔

بیت المقدس گورنری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے صہیونی آبادکاروں نے کِدار نامی بستی سے آ کر السواحراہ کی زمین پر درجنوں عارضی گھر نصب کیے، بجلی کے کھمبے گاڑے اور پانی کی لائنیں بچھائیں۔ یہ سب کچھ ابو حسین خاندان کی زمین پر ہوا، باوجود اس کے کہ زمین کے مالکان نے بارہا ان غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ اقدام قابض اسرائیل کی زمین ہتھیانے اور اسے یہودیانے کی مسلسل پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

بیان کے مطابق قابض اسرائیل کی اعلیٰ عدالت نے جمعرات کے روز ابو حسین خاندان کی درخواست پر سماعت کی، تاکہ اپنی زمین واپس لی جا سکے، تاہم عدالت نے سماعت ملتوی کردی اور نئی تاریخ بھی نہیں بتائی گئی۔

برّیہ السواحراہ تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار دونم پر مشتمل ہے جو زیادہ تر السواحراہ قبیلے کی ملکیت ہے۔ اس میں ابو ديس، سلوان اور وقف اسلامی کی زمینیں بھی شامل ہیں۔ یہ علاقہ شمالی اور جنوبی علاقوں کے درمیان ایک اہم زمینی رابطہ ہے، لیکن قابض اسرائیل کی نوآبادیاتی یلغار اسے کاٹنے اور غرب اردن کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ پانی کے وسائل اور زمین پر قبضہ جمایا جا سکے۔ اس دوران مقامی آبادی کو گھروں کی مسماری، نقل و حرکت میں رکاوٹ اور مویشیوں و املاک پر آبادکاروں کے حملوں جیسے جرائم کا سامنا ہے، جو سب کچھ قابض اسرائیل کی فوجی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔

دوسری جانب جمعرات کے روز سلفیت کے جنوب میں واقع گاؤں فرخہ کے علاقے الجیزہ میں صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی زمینوں پر حملہ کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق آبادکاروں نے گاؤں کے شمال میں 200 میٹر سے زائد طویل پتھریلی باڑ کو مسمار کر دیا۔ یہ اس نوعیت کا تیسرا حملہ ہے، جس میں باڑ توڑنے اور زیتون کے درخت اکھاڑ پھینکنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی آبادکاروں نے اکتوبر سنہ2024ء میں فرخہ گاؤں کی اراضی پر “مزرعہ شوفال” نامی ایک چراگاہی نوآبادی قائم کی تھی، جو “اریئل” نامی نوآبادی کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ تب سے اب تک یہ علاقہ مسلسل بلڈوزنگ اور زمینوں کی تباہی کا شکار ہے، جو کہ نام نہاد “اریئل الکبری” منصوبے کا حصہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan