Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل غزہ میں منظم تباہی اور اجتماعی قتل عام کی مجرمانہ پالیسی پر قائم ہے:حماس

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی افواج غزہ شہر پر اپنی وحشیانہ جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ کارروائی میں شمالی غزہ میں الجریسی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد شہید ہو گئے۔

حماس نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ “ہمارے عوام کے خلاف غزہ میں اجتماعی قتل عام کا منظر مکمل ہو چکا ہے، سخت محاصرے کو مزید سخت کرنا، شہریوں کو منظم طور پر قحط میں مبتلا کرنا اور صحت کے شعبے کے باقی وسائل کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا، عالمی ارادے اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو انسانیت کو ان جرائم اور مظالم سے بچانے کے لیے وضع کیے گئے تھے”۔

تحریک نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی نظام کی بنیادوں پر قائم اصولوں کا دفاع کریں، فوری کارروائی کریں تاکہ قابض اسرائیل کی نسل کشی اور جبری نقل مکانی کو روکا جا سکے، اور اس مجرم فوجی حکومت کو اپنے منصوبے جاری رکھنے کی اجازت نہ دی جائے، جو عالمی امن و سلامتی اور خطے کے استحکام کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan