Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی بھوک سے قتل کی پالیسی، 24 گھنٹوں میں 13 فلسطینی شہید

غزہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ کی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ قحط کے نتیجے میں پیدا ہونے والے المیے کی رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے، جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کی بھوک پر مبنی پالیسی کے باعث 13 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 3 معصوم بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت کی روزانہ کی اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ میں بتایا گیا کہ قابض اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک بھوک کے باعث شہداء کی تعداد 361 ہو چکی ہے جن میں 130 بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت نے واضح کیا کہ صرف اگست کے مہینے میں غذائی قلت کے باعث 185 فلسطینی شہید ہوئے جو کئی ماہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان میں 70 افراد ایسے تھے جو مرحلہ وار غذائی سلامتی کے عالمی انڈیکس (IPC) کے تحت غزہ کو قحط زدہ قرار دیے جانے کے بعد شہید ہوئے، ان میں 12 بچے بھی شامل تھے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس وقت 43 ہزار بچے پانچ برس سے کم عمر کے اور 55 ہزار حاملہ یا دودھ پلانے والی مائیں شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ان میں سے 67 فیصد حاملہ خواتین خون کی شدید کمی میں مبتلا ہیں جو گذشتہ کئی برسوں میں سب سے خطرناک شرح ہے۔

وزارت صحت نے خبردار کیا کہ موجودہ حالات نہایت تشویش ناک ہیں کیونکہ ہنگامی اقدامات محدود ہیں اور خوراک و ادویات کی شدید کمی ہے۔

قابض اسرائیل کی کھلی نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے غزہ میں منظم طور پر قحط مسلط کیا گیا ہے جو گذشتہ پانچ ماہ میں مزید شدت اختیار کر گیا۔ ہسپتال روزانہ ایسے مریضوں کی اموات درج کر رہے ہیں جو غذائی قلت کا شکار ہیں اور ان میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ اس دوران قابض اسرائیل نے کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ایندھن کی آمد روک رکھی ہے جس کے بغیر طبی سہولیات کام نہیں کر سکتیں۔

غزہ اس وقت ایک بے مثال انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے جبکہ عالمی ادارے مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ جیسے جیسے قابض اسرائیل صحت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے اور امدادی سامان کی ترسیل روکی جا رہی ہے ویسے ویسے شہداء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan