Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یورپ کی منافقت کا ایک اور ثبوت، قابض اسرائیل کے خلاف تحقیق سے انکار

برسلز(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) یورپی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ فی الحال ان رپورٹس کی بنیاد پر کوئی تحقیقات کھولنے کا ارادہ نہیں رکھتا جن میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیل نے یورپی تحقیقاتی پروگرام “ہورائزن یورپ” کے فنڈز کا غلط استعمال کیا ہے۔

یہ بات کمیشن کے ترجمان تھامس رینیئر نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں اس استفسار کے جواب میں کہی جس میں پوچھا گیا تھا کہ کیا قابض اسرائیل نے اس پروگرام کے فنڈز کو ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری میں استعمال کیا ہے، جسے وہ غزہ پر اپنی جارحانہ بمباری میں بڑے پیمانے پر بروئے کار لا رہا ہے۔

رینیئر نے کہا کہ “قابض اسرائیل ہورائزن یورپ پروگرام کا حصہ ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ یہ پروگرام صرف سویلین منصوبوں کی معاونت کرتا ہے اور ہمارے پاس مختلف طریقہ کار ہیں تاکہ اس سول نوعیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہم پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیتے رہتے ہیں اور ہمارے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ جب ضرورت ہو تو معاہدے معطل کریں یا ختم کریں اور فنڈز واپس لیں۔”

یاد رہے کہ کمیشن نے 28 جولائی کو یورپی کونسل کو ایک تجویز پیش کی تھی جس میں قابض اسرائیل کی اس پروگرام میں شمولیت کو جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی تھی، یہ اقدام بعض رکن ممالک کے دباؤ کے نتیجے میں سامنے آیا۔ اس حوالے سے کونسل کے اندر بحث جاری ہے تاکہ ایسی “اکثریت” پیدا کی جا سکے جو اس فیصلے کے نفاذ کی اجازت دے۔

اس سے قبل یورپی یونین کی خارجہ و سکیورٹی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے کہا تھا کہ وہ اس بات پر زیادہ پر امید نہیں ہیں کہ یونین قابض اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا کوئی فیصلہ کر پائے گی کیونکہ رکن ممالک کے درمیان اس حوالے سے شدید اختلافات ہیں۔

“ہورائزن یورپ” یورپی یونین کا سب سے بڑا تحقیقی اور اختراعی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد معاشی ترقی، تکنیکی پیش رفت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ قابض اسرائیل سنہ2021ء میں اس پروگرام میں “شریک ملک” کی حیثیت سے شامل ہوا اور یورپی رکن ممالک کے برابر کے حقوق حاصل کر لیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan