Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سلامتی کونسل میں ویٹو: امریکہ نےایک بار پھر غزہ میں نسل کشی روکنے کی عالمی کوشش ناکام بنا دی

واشنگٹن(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی خون کی ارزانی پر خاموشی اختیار کرنے والی عالمی قوتوں کی بے حسی ایک بار پھر آشکار ہو گئی۔ بدھ کی شب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی ایک اہم قرارداد، جو غزہ میں قابض اسرائیل کی درندگی روکنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی تھی، امریکہ کے ویٹو کے باعث ناکام بنا دی گئی۔

یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے حمایت کے ساتھ منظور کی، جن میں تمام مستقل اور غیر مستقل اراکین شامل تھے، سوائے امریکہ کے۔ اس ایک ویٹو نے لاکھوں فلسطینی جانوں کی فریاد کو خاموش کر دیا اور غزہ کے جلتے ہوئے آنگن کو مزید بھسم کرنے کی اجازت دے دی۔

یہ قرارداد ان دس غیر مستقل ممالک نے تیار کی تھی جو دو سالہ مدت کے لیے سلامتی کونسل کا حصہ ہیں۔ قرارداد میں واضح طور پر غزہ کی انسانی صورت حال کو “المناک” اور “تباہ کن” قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا تھا کہ قابض اسرائیل کے مظالم کو فوری طور پر روکا جائے اور انسانی امداد کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں فی الفور اور بغیر کسی شرط کے ختم کی جائیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ اور اس کے امدادی شراکت داروں کو مکمل اور محفوظ رسائی دی جائے تاکہ متاثرہ فلسطینیوں تک خوراک، پانی، دوائیں اور ضروریاتِ زندگی پہنچائی جا سکیں۔

تاہم امریکہ، جو خود کو انسانی حقوق کا محافظ کہلاتا ہے، بار بار ویٹو کی آڑ میں قابض اسرائیل کے خونریز عزائم کی ڈھال بنتا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکہ نے اپنے ویٹو کے ذریعے قابض اسرائیل کو کھلی چھوٹ دی ہو۔ اکتوبر سنہ2023ء میں شروع ہونے والی حالیہ جنگ کے بعد سے اب تک امریکہ متعدد بار ایسی ہی قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے، جن کا مقصد غزہ میں جنگ بندی، انسانی راہداریوں کا قیام اور درندگی کے خلاف عالمی اقدام تھا۔

ان ویٹو فیصلوں نے نہ صرف امریکہ کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے بلکہ یہ حقیقت بھی بے نقاب کر دی ہے کہ عالمی ضمیر قابض اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan