صنعاء (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمنی مسلح افواج “انصار اللہ” کے فوجی ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیاہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے یافا میں اسرائیل کے ایک اہم مقام کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
سریع نے ایک پریس بیان میں کہا کہ “یمن کی مسلح افواج کی میزائل فورس نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے ایک فوجی آپریشن کیا جس نے مقبوضہ یافا کے علاقے میں اسرائیلی دشمن کے ایک اہم ہدف کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فلسطین 2‘ سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن نے کامیابی سے اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “فضائیہ نے مقبوضہ یافا کے علاقے میں اسرائیلی دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ایک معیاری فوجی آپریشن کیا، جس میں چار ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ آپریشن نے کامیابی سے اپنے مقاصد حاصل کیے۔
فوجی ترجمان نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کی بہادرانہ کارروائیوں کو مبارکباد دی، اس بات پر زور دیا کہ یمنی مسلح افواج اسرائیلی دشمن کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جب تک کہ جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا ان کے حملےجاری رہیں گی”۔
قابض فوج نے قبل ازیں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔
میزائل لانچ ہونے کے نتیجے میں وسطی شہروں میں سائرن بج گئے۔
اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں ایک ڈرون کو مار گرانے کا اعلان کیا جو یمن سے آیا تھا۔