Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صنعاء میں النہضہ محلے پر امریکی بمباری میں ایک یمنی شہری شہید

صنعاء (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی حوثی مزاحمتی تنظیم سے وابستہ میڈیا ذرائع کے مطابق دارالحکومت صنعاء کے وسطی علاقے الثورہ ضلع کے النہضہ محلے پر امریکی فضائی حملے میں ایک یمنی شہری مارا گیا۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق صنعاء پر امریکی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب تک 12 سے زائد حملوں میں ضلع السبعین میں الحفا کے علاقے کو نشانہ بنایا، اسی طرح الجوف گورنری کے الحزم ضلع کو نشانہ بنانے والے چھاپے بھی اب تک جاری ہیں۔

حوثی گروپ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یمن 15 مارچ سے اب تک سینکڑوں امریکی فضائی حملوں کا مشاہدہ کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں 124 شہری شہید اور 256 دیگر زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ احکامات کے بعد ہوئی ہے، جس میں انہوں نے حوثیوں کے خلاف “بڑے حملے” کا مطالبہ کیا تھا اور اس گروپ کو “مکمل طور پر ختم” کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ان دھمکیوں کے باوجود انصار اللہ نے اپنے حملے جاری رکھے۔ اسرائیل کے اندر موجود مقامات اور بحیرہ احمر میں ملک کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan