Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سلفیت کے قریب فلسطینی مزاحمتی حملہ: ایک صہیونی آباد کار ہلاک، دو شدید زخمی

سلفیت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں سلفیت کے قریب فلسطینی مزاحمت کار نے بدھ کی شام قابض یہودی آباد کاروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک صہیونی خاتون کو ہلاک اور دو دیگر افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ حملہ انتہائی قریب سے کیا گیا، جس کے بعد حملہ آور موقع سے باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔

قابض اسرائیل کی سرکاری ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ یہ حملہ شارع 446 پر اس وقت ہوا جب گاڑی میں سوار صہیونی افراد کو قریب سے نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی طور پر ایک خاتون کے مارے جانے اور ایک مرد کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی، جبکہ بعد ازاں چینل 14 نے تیسرے زخمی کی اطلاع دی جو جائے وقوعہ پر موجود تھا۔

قابض اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ “آریئیل” نامی ناجائز یہودی بستی کے قریب شارع 446 پر پیش آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور نے نہایت قریب سے نشانہ بنایا اور پھر فرار ہو گیا۔

واقعے کے فوری بعد قابض اسرائیل کی فوج نے سلفیت کے مغربی علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی کمک بھیج دی۔ صہیونی چینل 12 کے مطابق علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قابض افواج نے سلفیت گورنری کے اکثر قصبوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی ناکے لگا دیے ہیں تاکہ حملہ آور کی تلاش کو ممکن بنایا جا سکے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مقبوضہ فلسطین میں مزاحمت کی کارروائیاں شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں، اور فلسطینی عوام قابض اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف اپنی جدوجہد کو ہر سطح پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan