Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سلامتی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کرائے:یورپی یونین

لندن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے امور خارجہ جوزپ بوریل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اپنا تفویض کردہ کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے لبنانی سرزمین پر وسیع پیمانے پر جارحیت کے آغاز سے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم’ایکس‘ پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ جب لبنان کے خلاف اسرائیل کا بڑ حملہ دوسرے دن میں داخل ہوا تو اس میں اس بڑی تعداد میں  لوگوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ ہمیں لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک ہے۔

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 500 سے زیادہ افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں 50 بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 500 سے زیادہ لوگ مارے گئے۔ ان میں 50 بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

یورپی عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ “جنگ کی طرف جانے والے راستے کو منقطع کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ دونوں فریقوں کو فوری جنگ بندی قائم کرنی چاہیے”۔

خیال رہے کہ سوموار کی صبح سے لبنان پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 558 سے زائد افراد شہید اور 1835 دیگر زخمی ہوچکے ہیں جن میں بچے، خواتین اور طبی عملے کے کارکن شامل ہیں۔

یہ پیش رفت لبنان کے مختلف علاقوں میں “پیجر” اور “Walkie-talkie-ICOM V82” قسم کے وائرلیس مواصلاتی آلات کے دھماکوں کے چند دن بعد ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور تقریباً 3,250 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan