تہران (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی العظمیٰ خامنہ ای کے چار فرزندان نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت پر جماعت کی قیادت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
جمعے کے روز تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے مندوب خالد القدومی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے چاروں بیٹوں کا اپنے دفترمیں استقبال کیا۔ اس موقعے پر چاروں فرزندان نے حماس کے رہ نما یحییٰ السنوار کی شہادت پر سپریم لیڈر ، اپنے خاندان اور پوری قوم کی طرف سے فلسطینی قوم اور حماس سے تعزیت کا اظہار کیا۔
حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “ملاقات کے دوران خالد القدومی نے غزہ کی پٹی پر صیہونی دہشت گردی کی جنگ کے اثرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اس بحران کی انسانی جہت اور صہیونی دہشت گردی میں شہریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم اورانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے بارے میں بات کی۔
خیال رہے کہ جمعہ 18 اکتوبر 2023ء کو اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے اپنے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔ السنوار قابض صہیونی فوج کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔