Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین میں قابض فوج کی فائرنگ سے معمر فلسطینی شہید

جنین – فلسطین فائونڈیشن پاکستان جمعہ کی شام مغربی کنارے کے شہر جنین میں قابض اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک بزرگ فلسطینی شہید ہوگیا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے “جنین کے مشرقی محلے کے علاقے میں ایک شہید کا جسد خاکی ہسپتال منتقل کیا۔”

بدھ کی صبح قابض افواج نے ایک فوجی آپریشن شروع کیا جسے 2002 میں آپریشن ڈیفنس شیلڈ کے بعد سب سے بڑی کارروائی قرار دیا گیا تھا۔ اس کارروائی میں قابض فوج نے شمالی مغربی کنارے کے جنین، طولکرم اور طوباس شہروں میں مزاحمتی کارکنوں کو نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی دہشت گردی میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جب کہ درجنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطینی مزاحمتی فورسز، جن میں شہید عزالدین القسام بریگیڈز، اسلامی جہاد کے القدس بریگیڈز اور دیگر بریگیڈز شامل ہیں، مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں جمعہ کی شام تک 21 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں جنین شہر میں 12، طولکرم میں 5 اور طوباس میں 4 فلسطینی شامل ہیں۔ ان شہادتوں کے بعد مغربی کنارے میں گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 673 ہو گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan