Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف 3 نئے قتل عام کا ارتکاب کیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج کے قتل عام کے نتیجے میں 48 فلسطینی شہید اور 70 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 40,786 ہو گئی ہے، جبکہ 94,224 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولنس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں، جبکہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہو چکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں یہ گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگر شہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan