Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 40,878 ہوگئی

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی میں دو قتل عام کیے جن میں مزید 17 فلسطینی شہید اور 56 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 40,878 فلسطینی شہید اور 94,454 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ بہت سے زخمی ابھی بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اسرائیلی قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہوچکے ہیں، اور 20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث بچوں اور دیگر شہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan