غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جسے “ڈیل کے ذریعے رہائی یا بمباری سے ہلاک” کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں متعدد اسرائیلی قیدیوں کی تصاویر شامل کی گئی ہیں جو غزہ کی پٹی پر جارحیت کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے تھے۔
ویڈیو میں 9 نومبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی فاؤل ایشیانی کی تصویر دکھائی گئی۔ القسام نے بتایا کہ اس فوجی کی عمر 19 سال ہے اور اس کے آرمی کارڈ پر اس کا نمبر (2141279293) درج ہے۔
ویڈیو میں قیدی آریہ زادمانووچ کی تصویر بھی شامل کی گئی ہے، جس کا شناختی کارڈ نمبر 0010185791 ہے۔ وہ 17 نومبر کو اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوا۔
القسام نے قیدی، سپاہی سار باروچ کی ایک تصویر بھی شائع کی، جس کے پاس موجود کارڈ پر نمبر 207775032 درج ہے۔ اسے گزشتہ 8 دسمبر کو قابض فوج کی بمباری میں قتل کیا گیا۔
ویڈیو کی پوری مدت کے دوران ایک دیوار پر ایک تصویر دکھائی جاتی رہی جو ایک مرد، ایک عورت، اور دو بچوں کی فیملی کی تھی، جن کا پیغام میں ذکر نہیں کیا گیا تھا۔