دوحہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینئر رہنما اور جماعت کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ قابض صیہونی ہمارے عوام کے خلاف روز بروز ایک بڑی کھلی جنگ لڑ رہے ہیں۔
خالد مشعل نے اخباری بیانات میں مزید کہا کہ غزہ ایک عظیم جنگ لڑ رہا ہے، لیکن ہمیں اسے تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ آج بھی مغربی کنارے میں خاص طور پر اس کے شمالی شہروں جنین، طوباس، اور طولکرم کے خلاف دشمن نے ایک بڑی مہم شروع کی ہے جسے سنہ 2002ء کے بعد سے سب سے بڑا آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض دشمن مغربی کنارے کے شہروں کا محاصرہ کر رہے ہیں، بجلی اور پانی کی سپلائی کاٹ رہے ہیں، اور ہسپتالوں کا محاصرہ کر رہے ہیں۔ مجرم دشمن ریاست کے نام نہاد وزیر کارکہ یسرائیل کاٹز نے ایک اشتعال انگیز بیان دیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ ہمیں فلسطینیوں کو بے گھر کرنا چاہیے۔ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا حشر غزہ کے فلسطینیوں جیسا کرنا چاہیے۔
مشعل نے کہا کہ یہ ایک بڑی جنگ ہے جو ہمارے سامنے ہر روز ایک نئے انداز میں نئے جرائم کے ساتھ سامنے آتی ہے۔