Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی افسر ہلاک، دوسرا زخمی

رام اللہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ وسطی غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کے دوران ریزرو فوج کا ایک اسرائیلی افسر ہلاک ہو گیا۔

فوج کے ترجمان نے کہا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں زمینی لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی افسر مارا گیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ہلاک ہونے والا افسر “میجر” شلومو ہازوت تھا، جو فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے کے دوران مارا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ “اس واقعے میں، جس میں افسر وسطی غزہ کی پٹی میں مارا گیا، ایک اور فوجی شدید زخمی ہوا۔”

اسرائیلی ٹی وی چینل اے این نے زیتون محلے میں ہونے والی لڑائیوں میں ایک افسر کے مارے جانے کے واقعے کی تفصیلات شائع کیں۔ چینل نے بتایا کہ اسے اتوار کی صبح “نیٹزاریم کوریڈور” کو توسیع دینے کے آپریشن کے ایک حصے کے طور پر ہلاک کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan