Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں صہیونی فوجی سنائپر کی گولی سے شدید زخمی

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک فوجی غزہ کی پٹی میں فلسطینی سنائپر کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ 18 مارچ 2025ء سے قابض اسرائیل نے غزہ پر اپنی نسل کش جنگ دوبارہ شروع کر دی تھی۔ اس سے قبل 19 جنوری 2025ء کو شروع ہونے والی فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل 58 دن جاری رہی تھی، جسے قطر اور مصر کی ثالثی اور امریکہ کی حمایت حاصل تھی۔ تاہم اسرائیل نے اس معاہدے کو توڑ کر دوبارہ اپنی خونریز یلغار مسلط کر دی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اجتماعی قتل عام، تباہی، قحط اور جبری بے دخلی پر مبنی کھلی نسل کش جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ اس نے نہ صرف عالمی اپیلوں کو یکسر نظرانداز کیا بلکہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے جنگ روکنے کے احکامات کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک اس نسل کشی میں 62 ہزار 192 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 57 ہزار 114 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ نو ہزار سے زائد فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں۔ دریں اثنا لاکھوں شہری بے گھر ہو چکے ہیں اور شدید قحط کے باعث بڑی تعداد میں لوگ بالخصوص بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan