Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

وزیراعظم شہباز شریف کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وزیراعظم شہباز شریف ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایرانی عوام سےاظہار ہمدردی کرتاہوں، خطرہ ہےکہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیرمستحکم ہوجائےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کےلیے اقدامات کرے، کشیدگی مزید بڑھی تو خطے اور عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملہ

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کردیا ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کےسربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan