Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن میں افریقی تارکین وطن کے ایک حراستی میں امریکی فوج کے ہاتھوں قتل عام، 70 افراد شہید ، سیکڑوں زخمی

صنعاء   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عالمی دہشت گرد امریکی فوج نے پیر کے روز یمن کے شہر صعدہ میں افریقی تارکین وطن کے ایک حراستی میں بمباری کرکے وحشیانہ قتل عام کیا ہے جس میں کم سے کم 70 افراد کو ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

یمنی المسیرہ چینل نے رپورٹ کیا کہ” دشمن امریکی فوج نے جس حراستی مرکز کو نشانہ بنایا اس میں تقریباً 100 افریقی تارکین وطن مقیم تھے۔

میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مرکز کے 70 مکین مارے گئے، جبکہ شہری دفاع اور امدادی ٹیموں نے آگ بجھانے اور متاثرین کو بچانے کے لیے حملے کی جگہ پر اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

یمنی خبر رساں ایجنسی (سبا) نے ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ امریکی جارحیت نے صعدہ شہر کے آس پاس کے علاقوں کو دو حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکی جارحیت نے صعدہ ریمانڈ جیل میں افریقی تارکین وطن کے ایک حراستی مرکز میں قیدیوں کو نشانہ بنایا۔ شہری دفاع اور امدادی ٹیمیں آگ بجھانے اور متاثرین کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی جارحیت نے الجوف گورنری کے ضلع برات العنان میں چار فضائی حملے کیے گئے۔ امریکی فوج کی جانب سے شہریوں، معززین اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے اور ملک کی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر اختیار کردہ شرمناک عالمی، مسلمان ملکوں اور عرب حکومتوں کی خاموشی کی شدید مذمت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan