مقبوضہ بیت المقد (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) سقابض اسرائیلی ریاست میں سرکاری اعداد و شمار میں انکشاف کیا ہے کہ 2024ء میں 82,000 سے زیادہ افراد ملک چھوڑگئے۔
اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات نے اپنے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا کہ “سال 2024ء میں 82.7 ہزار باشندوں نے اسرائیل چھوڑا اور 23.8 ہزار واپس آئے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “اسرائیل کی آبادی کا تخمینہ تقریباً 10 ملین 27 ہزار ہے، جس میں 7.7 ملین یہودی، 2.1 ملین اسرائیلی عرب (اندرونی فلسطینی) اور 216 ہزار غیر ملکی شامل ہیں”۔
دفترنے کہا کہ 2024ء میں آبادی میں اضافے کی شرح 2023 میں 1.6 فیصد کے مقابلے میں کم ہو کر 1.1 فیصد رہ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ “سال 2024ء کے دوران تقریباً 181,000 بچے پیدا ہوئے، جن میں سے تقریباً 76 فیصد یہودی اور دیگر ماؤں کے ہاں اور تقریباً 24 فیصد عرب ماؤں کے ہاں پیدا ہوئے”۔
رپورٹ میں اسرائیلیوں کی روانگی کی وجوہات نہیں بتائی گئی تاہم عبرانی میڈیا نے اس سے قبل لبنان، غزہ کی پٹی اور یمن سے اسرائیل کی جانب میزائل داغے جانے کو اہم وجہ قرار دیا تھا۔