Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

النصیرات کیمپ میں 11 فلسطینی شہید، 17 زخمی

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے النصیرات کیمپ میں ایک اور ہولناک قتل عام کیا جس میں کم از کم 11 بے گناہ فلسطینی شہید اور 17 شدید زخمی ہو گئے۔

النصیرات کے ہسپتال “العودہ” نے بتایا کہ ان کے پاس 11 شہداء کی لاشیں پہنچائی گئیں جن میں سے زیادہ تر کی حالت ناقابل شناخت تھی۔ زخمی ہونے والے 17 شہری بھی اسی بمباری میں لائے گئے۔ قابض اسرائیلی فوج نے النصیرات کے بازار میں “ملعب النجوم” اسٹیڈیم کے دروازے پر شہریوں کے ایک ہجوم کو براہ راست نشانہ بنایا۔

شہداء میں جن کے نام شناخت کیے جا سکے وہ یہ ہیں: حسن محمود حسین، مصطفی جمعہ مطر، ہالہ جمعہ مطر، جوری محمد مطر، فاطمہ جمعہ مطر، جمعہ محمد مطر، جمانہ محمد مطر، حنان خلیل العرقان، جملات عبدالحافظ الخالدی اور زینب صبری بدوان۔

قابض اسرائیلی فوج مسلسل دعویٰ کرتی ہے کہ غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقے نام نہاد “انسانی محفوظ علاقے” ہیں اور اہل غزہ کو زبردستی وہاں ہجرت پر مجبور کیا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہی علاقوں پر صہیونی جنگی جہاز شدید بمباری کر کے پے در پے قتل عام کر رہے ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق صرف آج صبح سے قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ بھر میں 85 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل کی درندہ صفت فوج مسلسل 719 ویں دن بھی غزہ کی پٹی پر اپنی خونریز جنگ مسلط کیے ہوئے ہے۔ یہ جنگ وحشیانہ نسل کشی اور اجتماعی سزا کے مترادف ہے جس میں عام شہریوں اور جبراً بے گھر کیے گئے فلسطینیوں کو کھلے عام نشانہ بنایا جا رہا ہے، خاص طور پر شہر غزہ میں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan