Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ :قابض اسرائیل بمباری، 24 گھنٹوں میں 79 شہید , 379 زخمی

غزہ ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں مزید 79 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 2 لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں، جبکہ 379 شدید اور درمیانی درجے کے زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں امدادی کارکنوں اور مزدوروں پر ڈھائے جانے والے حملوں میں بھی 6 شہداء اور 66 زخمی ہسپتال پہنچائے گئے، اس طرح رزق کی تلاش میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 566 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 18 ہزار 769 سے تجاوز کر چکی ہے۔

وزارت صحت نے وضاحت کی کہ 18 مارچ 2025 سے آج تک قابض اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہزار 137 تک جا پہنچی ہے اور زخمیوں کی تعداد 56 ہزار 121 سے زیادہ ہوچکی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سنہ2023ء سے جاری قابض اسرائیل کی اس درندگی میں مجموعی طور پر 66 ہزار 5 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 1 لاکھ 68 ہزار 162 فلسطینی مختلف درجے کے زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب بھی درجنوں فلسطینی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا سڑکوں پر بکھری لاشوں کی صورت میں پڑے ہیں جہاں تک پہنچنے سے ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں قابض دشمن کی اندھی بمباری اور مسلسل گولہ باری کے باعث عاجز ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan