طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غرب اردن کےشمالی شہر طولکرم کے پناہ گزین کیمپ میں 10 روز قبل قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی بچہ جمعہ کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
طبی ذرائع نے طولکرم کے مشرق میں واقع قصبے کفر ال لباد سے تعلق رکھنے والے بچےسات سالہ صدام حسین ایاد ر کی موت کا اعلان اس وقت کیا جب وہ 28 جنوری کو طولکرم کیمپ میں اپنے دادا کے گھر کے سامنے قابض فوج کی گولیوں سے شدید زخمی ہوا۔
بچے رجب کی شہادت کے ساتھ ہی 27 جنوری سے شہر اور اس کے کیمپ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک طولکرم گورنری میں قابض فوج کی گولیوں اور شیلنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔