Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فرانسیسی تنظیم کا صہیونی آبادکاروں کے خلاف مقدمہ

پیرس (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  فرانس میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کی ایک تنظیم نے پیر کے روز فرانسیسی نژاد ایسے آبادکاروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جو قابض اسرائیل کی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے توسیع پسند استعماری منصوبے میں شریک ہو کر اور اس کی حمایت کر کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہوئے ہیں۔

انسانی حقو ق کی تنظیم کی وکیل سارہ سمور نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ شکایت قومی انسداد دہشت گردی پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرائی گئی ہے جو انسانیت کے خلاف جرائم کو دیکھتا ہے۔ ابتدائی طور پر اس میں چھ افراد کو ہدف بنایا گیا ہے جنہیں قانونی طور پر کٹہرے میں لایا جا سکتا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد قابض اسرائیل کے انتہا پسند دائیں بازو سے جڑی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔

یہ مقدمہ فرانسیسی فوجداری قانون کی ان دفعات پر مبنی ہے جو منظم منصوبے یا وسیع پیمانے پر شہریوں پر حملے کے دوران جبراً نقل مکانی، جبر و اذیت اور نسلی امتیاز کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتی ہیں۔

تنظیم کے مطابق قابض اسرائیل کی جانب سے اپنے شہریوں کو مقبوضہ علاقوں میں منتقل کرنا بذات خود جنگی جرم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ، لوٹ مار اور ان کی املاک کی تباہی کی دستاویزی شہادتیں موجود ہیں۔

سارہ سمور نے کہا کہ ان قانونی دفعات کو استعمال کرنا ایک ’’غیر معمولی قدم‘‘ ہے۔ انہوں نے اس حساس مقدمے اور سنگین الزامات کی بنا پر ابھی ان افراد کے نام ظاہر کرنے سے انکار کیا۔

اسی تنظیم نے گذشتہ جولائی میں بھی دو فرانسیسی-اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جن پر غزہ میں سنگین خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔ یہ تنظیم فرانس کے اندر ایک قانونی محاذ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کیا جا سکے جن کی اقوام متحدہ بارہا مذمت کر چکی ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ گذشتہ برسوں میں فلسطینیوں کے خلاف منظم دہشت گردانہ یلغار کے ساتھ زمینوں پر قبضہ اور آبادیوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر مشرقی کنارے کے بدوی دیہات اس جارحیت کا نشانہ بنے ہیں۔

آبادکاروں کی ان حملوں کے نتیجے میں کئی فلسطینی خاندان اپنے گھروں سے اکھاڑ دیے گئے، ان کے مال مویشی اور املاک لوٹ لیے گئے اور یہ سب کچھ قابض اسرائیل کی حکومت کی سرپرستی اور تواطؤ کے تحت ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan