فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بیت لحم کے جنوب میں واقع الخضر نامی قصبہ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان محاذ آرائی کا آغاز اس وقت ہوا جب اسرائیلی پولیس نے قدیمی بلدیہ کے علاقے “التل” میں چھاپہ مار کارروائی کرنے کے لیے شدید فائرنگ اور اشک آور گیس کے بے دریغ استعمال کیا۔
اطلاعات کے مطابق پرانے شہر کے التعال نامی علاقہ میں قابض صہیونی فوج کے چھاپوں، اندھا دھن فائرنگ اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کے پیش نظر سامنے آیا۔
ادھر دوسری جانب الخلیل کے قصبے الحلحول میں ہونے والی ایسی ہی جھڑپوں میں متعدد شہریوں کو آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے کی شکایت پیدا ہوئی۔
اسرائیلی فورسز نے فلسطینی اتھارٹی کے سکیورٹی آفیسر حمدی ابو ديہ کے آبائی گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ حمدی ابو دیہ ایک روز قبل اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔
ایک دوسری پیش رفت میں اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی کسان کو اپنا ٹریکٹر واپس لینے کے لیے دو ہزار امریکی ڈالر ادا کرنے پر مجبور کیا۔ مذکورہ ٹریکٹر جنوبی وادی اردن میں کئی قبل روز پہلے ضبط کر لیا گیا تھا۔
گذشتہ برس کے دوران وادی اردن میں فلسطینیوں کے ملکیتی کم سے کم 80 زراعتی ٹریکٹر، گاڑیاں اور ٹرک بحق اسرائیلی سرکار ضبط کئے جا چکے تھے۔