Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی ہزاروں خاندان نقل مکانی سے عاجز ہیں:اقوام متحدہ

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہزاروں خاندان اپنی بستیوں سے نکلنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صحت اور سکیورٹی کے شدید خدشات کے ساتھ ساتھ سفری اخراجات کی ناقابل برداشت لاگت کے باعث بڑی تعداد میں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑنے سے محروم ہیں۔

دوجارک نے اپنی بیان میں مزید کہا کہ غزہ میں تقریباً 55 ہزار خواتین حمل اور ولادت کے مراحل میں سنگین مشکلات سے دوچار ہیں، جنہیں انہوں نے “انتہائی خطرناک اور تباہ کن حالات” قرار دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ جبری نقل مکانی کے احکامات کسی صورت بھی متحارب فریقوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت عام شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں کرتے۔

اسی دوران دوجارک نے اقوام متحدہ کی جانب سے “شدید تشویش” کا اظہار کیا کہ قابض اسرائیل کی طرف سے یمن پر فضائی بمباری جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حوثیوں کے قابض اسرائیل پر حملے بھی باعث تشویش ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج اپنے وحشیانہ حملوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے شہر غزہ کو شدید بمباری کا نشانہ بنا رہی ہے۔ رہائشی ٹاورز، بلند عمارتیں اور کثیر المنزلہ رہائشی بلاکس تباہ کیے جا رہے ہیں۔ یہ سب اس تیاری کا حصہ ہے جس کے تحت قابض اسرائیل شہر پر قبضہ جما کر 12 لاکھ فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کرنا چاہتا ہے، تاہم غزہ کے بیشتر شہری اپنے گھروں سے نکلنے سے انکاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan