Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں اسرائیل کے ہاتھوں 256 املاک مسمار

رام اللہ -[ مرکز اطلاعات فلسطین فلسطین]اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک اور گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں قابض فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی 256 املاک مسمارکی گئیں۔

 

فلسطین کے سرکاری ادارے ’وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن‘ ایک رپورٹ میں کہا کہ قابض فوج نے 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 303 فلسطینی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے 256 مسماری کی، فلسطینی اراضی کے تقریباً 44,000 دونم کو ضبط کیا گیا۔

کمیشن نے اپنی ششماہی رپورٹ میں کہا کہ قابض حکام نے مجموعی طور پر 256 املاک مسمار کیں جس کے دوران انہوں نے یروشلم شہر سمیت مغربی کنارے میں ایک پرائمری اسکول سمیت303 تنصیبات کو مسمار کیا۔

اس نے اشارہ کیا کہ انہدام سے 543 افراد متاثر ہوئے جن میں 272 بچے بھی شامل ہیں۔

کمیشن نے مزید کہا کہ قابض فوج نے اسی عرصے کے دوران فلسطینیوں کی تنصیبات کو مسمار کرنے کے 822 نوٹسز جاری کیے جو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بھیجے گئے نوٹسز کی تعداد میں نمایاں اور ریکارڈ اضافہ ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی کہ اسرائیلی آباد کاروں نے کل 1,148 حملے کیے جن کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہری شہید ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض حکام نے مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع یا نئی بستیوں کے قیام کے لیے کل 75 ساختی منصوبوں کا مطالعہ کیا جس میں 13 ہزار سے زائد ہاؤسنگ یونٹس شامل ہیں۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan